\
جمعرات‬‮   1   جنوری‬‮   2026
 
 

معاشی ترقی اور امن؛ پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، گلوبل اکنامک گیلپ سروے جاری

       
مناظر: 400 | 1 Jan 2026  

گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بھارت پر واضح برتری حاصل کرلی۔

گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے 2026 کے آغاز پر اقتصادی اور امن کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، پاکستان بھارت اور عالمی اوسط دونوں سے آگے رہا ہے، گلوبل اکناک گیلپ سروے کو 60 ممالک میں کیا گیا۔

گوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں 51 فیصد لوگ آنے والے سال کے بارے میں پُرامید ہیں، مجموعی طور پر 31 فیصد کا نیٹ مثبت رجحان بنتا ہے، اقتصادی حوالے سے 53 فیصد پاکستانی 2026 کو خوشحالی کا سال سمجھتے ہیں۔

گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پرامید پاکستانیوں کی  شرح بھارت کے 39 فیصد سے کہیں زیادہ ہے، یہ عالمی اوسط 24 فیصد سے بھی نمایاں طور پر بلند ہے، امن کے حوالے سے بھی پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق 52 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ دنیا میں امن بڑھے گا، امن کے حوالے سے بھارت میں یہ شرح صرف 26 فیصد ہے، یہ سطح پاکستان میں 1994 کے بعد ریکارڈ کی گئی امیدوں میں سے ایک بلند ترین سطح ہے۔

گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق خصوصی طور پر یہ رجحان 1990 کی دہائی کے آخر اور 2010 کی دہائی کے وسط میں دیکھا گیا تھا، پاکستان نے عالمی سطح پر تین اہم پیمانوں میں اوسط سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، ان پیمانوں میں مجموعی امید، اقتصادی خوشحالی، اور امن کی توقع شامل ہیں۔

گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے ان میں سے دو پیمانوں میں بھارت پر سبقت حاصل کی ہے، نتیجتاً غیر یقینی عالمی ماحول کے باوجود پاکستانی عوام 2026 کے حوالے سے پُراعتماد اور پُرامید ہیں۔

گلوبل اکنامک گیلپ سروے معاشی ترقی اور عالمی امن کے بارے میں عالمی اور علاقائی ہم منصبوں سے بہتر تصویر پیش کرتا ہے۔