\
بدھ‬‮   4   فروری‬‮   2026
 
 

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام طلب، وزیراعظم عالمی ایشوز پر اعتماد میں لیں گے

       
مناظر: 215 | 4 Feb 2026  

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے، جس میں وزیراعظم عالمی ایشوز پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ کی شام طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے ارکان کو عالمی امور اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز بھی شامل ہیں، جن پر غور کے بعد منظوری دی جائے گی۔