سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میںایک سینئر صحافی خالد گل کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ اسلام آباد قصبے سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر صحافی خالد گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں 2017میں درج ایک پرانے مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیاہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس نے 19نومبر کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر تلاشی لی تھی۔ اس کے بعد سے پولیس انہیںآئے روز تھانے میں طلب کر رہی ہے۔خالد گل کئی سال تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے سب بڑے انگریزی روزنامے” گریٹر کشمیر ” کے ساتھ وابستہ رہے اورجنوبی کشمیر سے مختلف عوامی اور سیاسی مسائل پر اخبار کے لئے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں ۔
کشمیریوں کی آوازیں دبانے کا سلسلہ جاری ، بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر سے سینئر صحافی خالد گل کو گرفتار کر لیا
مناظر: 852 | 7 Dec 2022