نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارت میںعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو یونیورسٹی میں بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران ”اللہ اکبر” کا نعرہ لگانے پر معطل کر دیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے ٹیلیفون پر صحافیوںکو بتایا کہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم وحیدالزمان کو 26جنوری کو ایس ایس ہال (جنوبی)میں ایک تقریب کے دوران” اللہ اکبر”کا نعرہ لگانے پر معطل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس کے بعد کچھ بھارتی نیوز چینلز نے اس ویڈیو کو دکھایااور یونیورسٹی اور اس کے طلبا ء کوعادی مجرم قرار دیا ۔ویڈیو میں یونیورسٹی کے اسٹریچی ہال کے باہر نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)کی وردی میں ملبوس طلباء کو ترنگا لہرانے کے بعد نعرہ لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔یونیورسٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ طالب علم کو معطل کر دیا گیا ہے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایک تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے تاکہ پورے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور جہاں ضرورت ہو ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا طالب علم ” اللہ اکبر” کا نعرہ لگانے پر معطل
مناظر: 991 | 29 Jan 2023