اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

تحریک کشمیر یورپ کا یورپ بھر میں 5 فروری کو ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

       
مناظر: 916 | 1 Feb 2023  

برمنگھم(نیوز ڈیسک ) تحریک کشمیر یورپ نے یورپ بھر میں 5 فروری کو ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے، یورپ کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے، کانفرنسیں اور عوامی جلسہ عام اور تقریبات منعقد کی جائیں گی، یوم یکجہتی کشمیر کے بانی مرحوم قاضی حسین احمد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا کہ انہوں پوری پاکستانی قوم کو کشمیریوں کی پشت پر لا کھڑا کیا اور یہ دن پوری دنیا منایا جاتا ہے مظلوم اور محکوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے کہ آزادی کی جدوجہد میں وہ تنہا نہیں

تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سکریٹری میاں محمد طیب، سنیئر نائب صدر محمود شریف، نائب صدر ریاض بٹ، اور ڈپٹی جنرل سکریٹری فرید الدین لودھی نے کہا کہ کشمیری عوام کی بے تحاشہ قربانیوں کے نتیجے میں مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہو ہے ا وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ مسئلہ کے پُرامن اور دیرپا حل پر توجہ دی جائے حکومت پاکستان جو یکجہتی کا دن سرکاری طور پر مناتی ہے اپنی کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرئے عوامی جذبات کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق کشمیر پالیسی اختیار کرئے جب تک پاکستان مسلہ کشمیر کے حل کے لیے دنیا کو سنجیدہ نظر نہیں آئے گا دنیا مداخلت کرنے کے لیے تیار نہیں دنیا کشمیر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مسلہ قرار دے کر کوئی مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار نہیں۔

تحریک کشمیر یورپ کے رہنماؤں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی سفارتی محاذ کہیں نظر نہیں آتا بھارت مقبوضہ کشمیر میں جس طرح کی سازشیں کر رہا ہے انہیں روکنے کی ضرورت ہے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کے لیے جو حربے اور ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اس کے خلاف اگر کوئی ٹھوس اقدامات نہ کیے گے تو نتائج انتہائی خطرناک ہونگے اس کا ذمدار پاکستان ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0