سرینگر(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی شروع کی ہے۔
بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز نے ضلع کے علاقے شیرمال تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی شروع کی۔ بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کر کے مخصوص مقامات پر مجاہدین کی موجودگی کے بہانے فائرنگ بھی کی۔ آخری اطلاعات ملنے تک فائرنگ جاری تھی ۔
مجاہدین کے بہانے بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا شروع کردیا ، تلاشی کے دوران پر تشدد کارروائیاں
مناظر: 572 | 7 Dec 2022