ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 25جنوری کو ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کر دیئے اور یہ فلم 500کروڑ کلب میں شامل ہونے کی طرف بڑھ رہی ہے۔اس فلم کی ریلیز سے قبل کئی تنازعات کھڑے ہوئے اور ایسا لگ رہا تھا کہ اس کی ریلیز کھٹائی میں پڑ سکتی ہے مگر فلم سنیما گھروں میں آنے کے بعد لوگوں نے اسے توقع سے کہیں زیادہ پسند کیا۔
لوگوں کی پسندیدگی کا منہ بولتا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ایک ویڈیو ہے جس میں ایک آدمی ’پٹھان‘ کی سکریننگ پر سنیما گھر میں نوٹوں کی برسات کر رہا ہوتا ہے۔ یہ ویڈیو بھارت کے شہر جے پور کی ہے اور نوٹوں کی بارش کرنے والے اس آدمی کی شناخت ابھیشک پانڈے کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انتہاءپسند ہندوؤں کی طرف سے شاہ رخ خان کی اس فلم کے متعلق بھی کئی تنازعات کھڑے کیے گئے تھے اور اب سوشل میڈیا پر ان کی طرف سے ابھیشک پانڈے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسے طعنے دیئے جا رہے ہیں کہ اسے ہندو ہوتے ہوئے شاہ رخ خان کی فلم کو اس درجہ پسند کرنے پر شرم آنی چاہیے۔
انتہا پسند ہندوئوں کو بڑا جھٹکا، فلم پٹھان 500کروڑ کلب میں شامل ہونے کیلئے تیار
مناظر: 631 | 4 Feb 2023