بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

’مشرف شاید پاکستان کے واحد جنرل تھے جنہوں نے حقیقتاً مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش کی‘محبوبہ مفتی

       
مناظر: 351 | 6 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف شاید پاکستان کے واحد جنرل تھے جنہوں نے حقیقتاً مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ مشرف کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پاکستان بھارت کیلئے قابل قبول حل چاہتے تھے۔
محبوبہ مفتی کا کہنا تھاکہ بھارتی حکومت نے مشرف اور واجپائی کے شروع کیے تمام اقدامات کو بدل دیا بس جنگ بندی باقی ہے۔
خیال رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0