جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں بدھ کی صبح جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3تھی جو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 15منٹ پرمحسوس کیاگیا اوراس کا مرکز 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔آخری اطلاعات آنے تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر،ضلع کٹھوعہ میں زلزلہ کے جھٹکے
مناظر: 696 | 7 Dec 2022