ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

حریت کانفرنس آزاد کشمیر کی طرف سے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت

       
مناظر: 925 | 7 Feb 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے ترکیہ اور شام میں شدیدزلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پراظہارتعزیت کیاہے ۔
محمود ساغر ، شیخ متین اور امتیاز وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے قیمتی جانوں کے نقصان اور املاک کی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اس گھڑی میںہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ترکیہ اور شام کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ ہمدردی بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم اس سانحہ اور دکھ کی گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے زلزلے میں جان بحق افراد کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0