جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر:مختلف علاقوں میں 9 اور 11 فروری کو مکمل ہڑتال کی اپیل کے پوسٹر چسپاں 

       
مناظر: 974 | 7 Feb 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کشمیریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ شہید کشمیری قائدین محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی برسیوں کے موقع پر بالترتیب 9 اور 11فروری کو مکمل ہڑتال کریں ۔
بھارت نے محمد افضل گورو کو 09فروری 2013کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی تھی جبکہ ممتاز آزادی پسند رہنما محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984 کو اسی جیل میں پھانسی دی تھی ۔ افضل گورواوراور مقبول بٹ دنوں کی میتوں کو جیل کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیاتھا۔ وارثین شہدا جموں و کشمیر کی جانب سے جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی تصاویر والے پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف افضل گورو اور مقبول بٹ کی جدوجہد کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔پوسٹروںمیں مزیدکہاگیا ہے کہ کشمیری بھارت اور ہندوتوا طاقتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں گے اورکشمیری عوام پر زور دیاگیاہے کہ وہ اپنی زمینیں غیر کشمیریوں کو فروخت کرنے سے گریز کریں کیونکہ بھارت مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو مٹانا چاہتا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0