جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جموں:کشمیریوں کو انکی اپنی زمین سے بے دخل کرنے پر عوام میں شدید خوف و ہراس : عمر عبداللہ

       
مناظر: 682 | 7 Feb 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پورے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی بے دخلی کی غیر قانونی مہم کی وجہ سے بڑے پیمانے پر خوف پایاہے۔
عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے کونے کونے میں شروع کی گئی بے دخلی کی جبری مہم کی وجہ سے کشمیری شدید خوف ودہشت میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو ڈرانے سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گااور بلڈوزر سے کشمیریوں کے گھروں کو گرانا بند کریں ، یہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے رکھنے کو جرم قرار دے دیاگیا ہے ۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ اب جبکہ میں کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی مہم کے خلاف کھل کر بات کر رہے ہیں تو قابض حکام نیشنل کانفرنس کے رہنمائوں کی مزید املاک مسمار کر دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے لوگوں کو مذہب، ذات پات، رنگ و نسل اور برادری کی بنیاد پر تقسیم کردیا ہے اور اب وہ انہیں معاشی بنیادوں پر بھی تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0