اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

کٹھوعہ:دوران حراست پولیس کے تشدد سے ایک شہری ہلاک

       
مناظر: 657 | 7 Feb 2023  

جموں (نیو زڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک نظربند شہری حراست کے دوران پولیس کے تشدد سے ہلاک ہو گیاہے۔
42سالہ سونو کمار کو پولیس چوکی نگری میں حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیاہے۔لواحقین کے مطابق سونو کمار کو پولیس نے حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سونو کی موت سے قبل اہلخانہ نے اس سے ملاقات کی تھی اور وہ جسمانی طورپر بالکل تندرست تھا ۔ سونو کے بھتیجے راہول کمار نے بتایا اس کے چچا کوپولیس نے حراست کے دوران قتل کیا ہے کیونکہ پیر کے دن جب اہل خانہ نے پولیس چوکی میں اس سے ملاقات کی تھی تو جسمانی طور پربالکل تندرست تھا۔راہول نے بتایا کہ سونو اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا ۔متاثرہ خاندان نے سونو کے دوران حراست قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0