سری نگر(نیوز ڈیسک ) جموں کے نروال علاقہ میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران پولیس نے5افراد کوگرفتار کر لیا ہے۔
پولیس بیان کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے دوران ان افراد نے پولیس پر پتھراؤ کی ہے ، پتھراؤ میں3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق، ایک شوروم کا مالک سجاد احمد بیگ گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاکہ ہم نے یہاں انسداد تجاوزات مہم کے دوران پتھراو کے سلسلے میں5 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور4 دیگر کوپوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گرفتار اورحراست میں لئے گئے افراد سے تریکوٹہ نگر پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
مقبوضہ جموں کشمیر میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران 5افراد گرفتار
مناظر: 677 | 8 Feb 2023