اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں پوسٹرز چسپاں، مکمل ہڑتال کا اعلان

       
مناظر: 906 | 10 Feb 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز آویزاں ہیں جن میں لوگوں سے کل ممتاز کشمیری آزادی پسند رہنما محمد مقبول بٹ کی شہادت کی 39 ویں برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے
بھارتی حکام نے محمد مقبول بٹ کو تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کی پاداش میں 11 فروری 1984 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انکا جسد خاکی جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی تصویروں والے پوسٹر آویزاں ہیں جن میں لوگوں سے جمعرات اور ہفتہ کو مکمل ہڑتال کرنے کی تاکید کی گئی
جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، جموں و کشمیر لبریشن الائنس، وارثین شہدا جموں و کشمیر، جموں اور کشمیر کی طرف سے لگائے گئے پوسٹرز سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں پر چسپاں کیے گئے ۔ کشمیر صدائے مظلوم اور دیگر تنظیموں کی جانب سے محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گرو کی تصاویر والے پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے منصفانہ جدوجہد میں مصروف ہیں۔
پوسٹرز میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مودی کی زیر قیادت فاشسٹ بھارتی حکومت کے خطہ کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0