ہفتہ‬‮   2   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بے دخلی مہم کے خلاف مظاہرے جاری

       
مناظر: 263 | 11 Feb 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے انسداد تجاوزات مہم کے نام پر جاری بے دخلی مہم کے خلاف سرینگر، جموں اور دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ اس مذموم مہم کا مقصد کشمیری مسلمانوں کی زمینوں، گھروں پر قبضہ کرانہیں بھارتی ہندوؤں تصرف میں دینا ہے۔
لوگوں کی بڑی تعداد نے بے دخلی مہم کے خلاف سرینگر پریس انکلیو میں احتجاجی دھرنا دیا۔
دھرنے کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ”بلڈوزنگ بند کرو ، غریبوں کے گھر گرانا بند کرو“ لکھا تھا۔
اسی طرح کے مظاہرے ضلع بانڈی پورہ اور جموں کے گاندھی نگر علاقے کے گول مارکیٹ میں بھی کیے گئے۔
مظاہرین نے انہدامی مہم کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0