بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اسرائیلی فوج نے غزہ پر بموں کی برسات کر دی

       
مناظر: 521 | 13 Feb 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کی علی الصبح غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس سے متعلق اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہےکہ فلسطینی علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد غزہ پر بمباری کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی علی الصبح غزہ کی پٹی پر کئی دھماکے رپورٹ ہوئے ہیں تاہم ان میں اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ اس نے غزہ کی انڈر گراؤنڈ سائٹ پر حملے کیے ہیں، ان مقامات پر حماس نے راکٹوں کی تیاری کے لیے بارود جمع کر رکھا تھا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ حملے ہفتے کے روز غزہ کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی حکام نے غزہ کی پٹی سے کسی بھی راکٹ حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ فلسطینی ریڈ کریسینٹ کا کہنا ہےکہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید ہوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0