\
بدھ‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مودی حکومت کی پالیسیوں کی ناقد صحافی رعنا ایوب کو امریکہ کےآزادی صحافت کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا

       
مناظر: 552 | 8 Dec 2022  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک )بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلم مخالف ہرزہ سرائی اور پالیسیوں کی سخت ناقدمعروف بھارتی صحافی رعنا ایوب کو واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل پریس کلب کی جانب سے آزادی صحافت کے سب سے بڑے اعزاز جان ایوبچن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔
واشنگٹن پوسٹ کی کالم نگاررعنا ایوب کو مودی حکومت کے بارے میں تنقیدی رپورٹنگ کی وجہ سے ہراساں کیاجارہا ہے اور انہیں دھمکیوں کا سامنا ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے رواں سال کے آغاز میں رعنا ایوب کی حمایت میں ایک صفحے کا اشتہار جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ”بھارت میں آزادی صحافت حملہ کی زد میں ہے۔رواں سال جولائی میں اس ایوارڈ کیلئے نامز د ہونے کے بعد رعنا ایوب نے یہ ایوارڈ بھارت کی مختلف جیلوں میں قید اپنے ساتھیوں محمد زبیر ، صدیق کپن اور آصف سلطان کے نام کیا تھا، جنہیں سچ سامنے لانے کی سزا دی گئی تھی۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد انہوں نے کہاکہ بھارت میں صحافت بالکل بھی آزادنہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک مسلمان اور خاتون ہیں اورمجھے بولنے کی ہمت کیسے ہوئی؟