ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مودی کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے ، مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہر طرف پوسٹر چسپاں 

       
مناظر: 553 | 13 Feb 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پوسٹرلگائے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ بدھ کو مکمل ہڑتال کریں۔
پوسٹردیواروں اور بجلی کے کھمبوں پر لگائے گئے جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر تنظیموں کے کارکنوں کے ذریعے ٹویٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ گروپس سمیت سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہے ہیں۔ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کی زمینوں، وسائل اور جائیدادوں سے بے دخل کرنے سمیت بی جے پی حکومت کی سفاکانہ کارروائیوں اور کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف دی ہے۔پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ زمینوں اور جائیدادوں پر قبضے کی بی جے پی حکومت کی پالیسی کا مقصد جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت اور خطے کے مسلم تشخص کو مٹانے کے علاوہ غیر کشمیریوں کو علاقے میں آباد کرنے کی واضح کوشش ہے۔پوسٹروں میں جموں و کشمیر کے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی نسلوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے متحد ہو جائیں۔جموں و کشمیر کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مودی حکومت کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0