جمعرات‬‮   5   دسمبر‬‮   2024
 
 

او آئی سے کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ اس ہفتے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا3روزہ دورہ کریں گے

       
مناظر: 906 | 8 Dec 2022  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ ہفتہ کے روز سے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا تین روزہ دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاہے کہ حسین براہیم طحہٰ کی قیادت میں تنظیم کا پانچ رکنی وفد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر10سے 12دسمبر تک پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے ۔ گزشتہ سال نومبرمیں یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا باقاعدہ دورہ ہوگا۔ اپنے دورے کے دوران اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے اور وزیر خارجہ سے وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔ وہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیر تجارت سے بھی ملاقات کریں گے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل آزاد جموں و کشمیر کا بھی دورہ کریں گے۔ دو طرفہ بات چیت کے دوران او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور وزیر خارجہ او آئی سی کے ایجنڈے پر موجود تنازعہ جموں و کشمیر، اسلامو فوبیا اور افغانستان میں انسانی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ان کے دورے سے او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی، سماجی اور تکنیکی تعاون کے اہم امور پر تبادلہ خیال کا موقع بھی فراہم ہوگا۔ پاکستان او آئی سی کے بانی رکن کی حیثیت سے تنظیم میں اسلامی یکجہتی، اتحاد اور مکالمے کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔اسلامی تعاون تنظیم کے وزراخارجہ کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان نے او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان تجارت، کامرس، فوڈ سکیورٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے علاوہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے او آئی سی کے امن اور سلامتی کے ڈھانچے کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے کام کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0