بدھ‬‮   11   ستمبر‬‮   2024
 
 

مداحوں کا بھارتی کرکٹر پرتھوی شا پر بیس بال بیٹ سے حملہ

       
مناظر: 410 | 17 Feb 2023  

 

ممبئی (نیو زڈیسک) بھارتی کرکٹر پرتھوی شا کا ممبئی میں ایئر پورٹ کے نزدیک اپنے مداحوں سے جھگڑا ہوگیا ۔ کرکٹر کے دوست کے مطابق پرتھوی شا پر بیس بال بیٹ سے حملہ کیا گیا اور ان کی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی گئی، پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق علی الصبح ممبئی ایئر پورٹ کے قریب ایک ہوٹل میں پرتھوی شا کے ساتھ کچھ مداحوں نے سیلفیز لیں ۔ تصویریں لینے کے بعد بھی انہوں نے ہٹنے سے انکار کردیا جس پر پرتھوی شا نے ہوٹل کے منیجر کو بلایا جس نے مداحوں کو ہوٹل سے باہر نکال دیا۔
کرکٹر کے دوست کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق پرتھوی شا کچھ دیر بعد باہر آئے تو آٹھ لوگ ان کے انتظار میں ہوٹل کے باہر کھڑے تھے جنہوں نے ان پر حملہ کردیا۔ کرکٹر اپنی گاڑی میں وہاں سے بھاگے تو ان افراد نے ان کا پیچھا کیا اور ایک ٹریفک سگنل پر بیس بال بیٹ سے ان پر حملہ کرکے گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی۔ ملزمان نے کرکٹر سے 50 ہزار روپے بھی مانگے اور کہا کہ پیسے نہ دیے تو ان کے خلاف پولیس میں جھوٹی درخواست دی جائے گی۔ پولیس نے کرکٹر کے دوست کی درخواست پر ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب ملزمان کا کہنا ہے کہ حملہ انہوں نے نہیں بلکہ کرکٹر نے کیا تھا۔
واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون نے ٹوٹا ہوا بیس بال بیٹ پکڑ رکھا ہے اور پرتھوی شا اس سے یہ بیٹ چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خاتون کی شناخت سپنا گل کے نام سے ہوئی ہے اور اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0