جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ضلع کے علاقے کٹرا میں آج( جمعہ ) صبح قریباً 5 بجے زلزلہ آیاجسکی شدت ریکٹر اسکیل پر3.6تھی۔ زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر نیچے ریکارڈ کی گئی۔