جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں آج ایک سڑک حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی جب کہ 19 دیگر زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک افسر نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع کے قصبے ٹیریتھ کے قریب ایک بس کھائی میں جاگری۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 19 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ٹیریتھ پرائمری ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا۔
راجوری: لرزہ خیز سڑک حادثے میں دو افراد کی موت، 19 زخمی
مناظر: 284 | 18 Feb 2023