سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک اورکشمیری نوجوان کی لاش پراسرار حالات میں ملی ہے۔
17سالہ عمران حسین ضلع کے علاقے نانی بوگ میں اپنی رہائش گاہ کے قریب بے ہوش پڑا ہوا پایاگیا۔نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ کولگام ضلع میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پراسرار حالت میں ملنے والی یہ دوسری لاش ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج اور اس کی حمایت یافتہ ہندوتوا ملیشیا عموما ً مقبوضہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے اور منشیات اور شراب کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے نوجوانوںکے قتل میں ملوث ہوتی ہے ۔
ادھر ضلع بارہمولہ کے علاقے ہمرے پٹن میں ایک شہری ٹرین کی زد میں آکر جاںبحق ہوگیا۔