جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے رکی پونٹنگ سے اہم اعزاز چھین لیا

       
مناظر: 975 | 10 Dec 2022  

 

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بنگلادیش کے خلاف سنچری بناکر آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، ویرات کوہلی نے اپنے کیئرئر کی 72 ویں سنچری سکور کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش اور بھارت کے درمیان تیسرے ون ڈے میں ویرات کوہلی نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی 72 ویں سنچری سکور کی ہے اور ساتھ ہی رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، اس سے قبل پونٹنگ سب سے زیادہ سنچریز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر تھے، جو 71 سنچریز بنا چکے ہیں،انہوں نے 1995 سے 2012 تک کے اپنے کیرئیر میں 71 سنچریز بنائیں جب کہ کوہلی نے بنگلادیش کے خلاف سنچری بناکر اس فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے کا اعزاز بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، انہوں نے 1989 سے لے کر 2013 تک کے کیرئیر میں 100 سنچریز بنائی ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0