دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2022 ءکے موروکو کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں پرتگال کے کوچ نے 5بار کے بیلن ڈی آر کے فاتح سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کو ایک بار پھر بینچ پر بٹھا دیا۔ پرتگال کے کوش فرنینڈو سانتوس نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف سپر 16 مرحلے کے آخری میچ میں بھی رونالڈو کو باہر بٹھایا تھا اور اب فائنل 8 مقابلے میں بھی ایسا ہی کیا ہے۔ سوئٹزر لینڈ کے خلاف میچ میں رونالڈو کی جگہ نوجوان گونکالو راموس کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے 6-1 کی فتح میں ہیٹ ٹرک سکور کی تھی۔ خیال رہے کہ فائنل 16 کے آخری میچ میں موروکو نے سپین کو اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
موروکو کے خلاف کوارٹر فائنل، پرتگال نے کرسٹیانو رونالڈو کو ایک بار پھر بینچ پر بٹھا دیا
مناظر: 969 | 10 Dec 2022