ہفتہ‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا ایل او سی کادورہ

       
مناظر: 414 | 11 Dec 2022  

مظفرآباد( کاشر)اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہ نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی اور بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انانی ھقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کے لئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور صدر ریاست سے ملاقات کی ۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اسلامی رابطہ تعاون تنظیم(او آئی سی) نے ہر مرحلے پر کشمیری عوام کی مدد کی ہے اور آج یہاں ہم مظفرآباد میں اسلامی رابطہ تعاون تنظیم(او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے ایوان صدر مظفرآباد میں آ کر جس واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کشمیریوں کی حمایت اعادہ کیا ہے اس پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ یہ ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا معاملہ ہے اور کشمیریوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ میں اسلامی رابطہ تعاون تنظیم(او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کا اس لیے بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اسلام آبا د میں رواں سال 22مارچ کو ہونے والی او آئی سی منسٹریل کانفرنس میں مجھے خطاب کا موقع دیا اسی طرح او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر جدہ میں بھی میں نے ان سے ملاقات کی جبکہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کشمیر کانٹیکٹ گروپ، او آئی سی منسٹریل کانفرنس سے خطاب کا موقع دیا جہاں میں نے ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کا مقدمہ لڑا۔ ہمیں یقین ہے کہ اسلامی رابطہ تعاون تنظیم(او آئی سی) کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔ میں آج یہاں اسلامی رابطہ تعاون تنظیم(او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ اور ان کے ہمراہ آنے والے دوست ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں انٹرنیشنل کمیونٹی سے اپیل کرتا ہوں کے وہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری مظالم رکوانے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں اسلامی رابطہ تعاون تنظیم(او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ سے ون ٹو ون ملاقات اور بعد ازاں ان کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ اسلامی رابطہ تعاون تنظیم(او آئی سی) نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی دو ٹوک حمایت کی ہے اور آج یہاں اسلامی رابطہ تعاون تنظیم(او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کے آزاد کشمیر کے دورہ کے موقع پر ایوان صدر مظفرآباد میں آنے سے کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ان کے دورے سے مسئلہ کشمیر کو بڑی تقویت ملے گی اور ان کے دورے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ میں اسلامی رابطہ تعاون تنظیم(او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے خصوصی طور پر آج یہاں آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کے دورے کے موقع پر ایوان صدر مظفرآباد میں تشریف لائے انہوں نے ہمیشہ کی طرح کشمیری عوام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھانے کا یقین دلایا ہے جس پر ہم کشمیری ان کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر سلامی رابطہ تعاون تنظیم(او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے بہت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0