جدہ(نیوز ڈیسک ) رواں سال میں پہلی بار چاند آج شام خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہےکہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات7 بج کر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئےگا۔ چاند پاکستانی وقت کےمطابق رات 12 بج کر 43 منٹ پرخانہ کعبہ کےاوپر ہوگا، ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوگا۔ انجینیئر ماجد کے مطابق چاند 93 فیصد روشن ہوگا اس موقع پر دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جاسکیں گے۔ انجینیئر ماجدکا کہنا ہےکہ اس دوران دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلےکا رخ بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے۔
آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
مناظر: 215 | 4 Mar 2023