جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

امریکہ نے فلسطینی گاؤں کو مٹا دینے کا بیان دینے والے اسرائیلی وزیر کا بائیکاٹ کردیا

       
مناظر: 482 | 5 Mar 2023  

دوبئی،5 مارچ (نیوز ڈیسک ) ہفتے کے روز اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ واشنگٹن نے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے فلسطینی گاؤں ’’حوارہ ‘‘ کو مٹانے کے متعلق ان کے انتہا پسندانہ بیانات کے بعد ان کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ یہ قدم واشنگٹن کی جانب سے بدھ کے روز انتہائی دائیں بازو کے وزیر کے بیانات پر تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔ سموٹریچ نے اپنے بیان میں حوارہ کو مٹا ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔
العربیہ اردو کے مطابق ’’امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو بتایا کہ سموٹریچ کے ریمارکس گھناؤنے، غیر ذمہ دارانہ اور نفرت انگیز تھے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر کے ریمارکس کی عوامی سطح پر مذمت کریں۔ نیتن یاہو کے دائیں بازو کے اتحاد میں ایک انتہائی قوم پرست سموٹریچ نے یہ ریمارکس بدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد کے درمیان منعقد ایک کانفرنس میں کہے تھے۔‘‘
اس ہفتے کے شروع میں فلسطینی گاؤں حوارہ پر آباد کاروں کے حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر سموٹریچ نے کہا تھا میرے خیال میں حوارہ کو مکمل طور پر ختم کر دینا چاہیے، میرے خیال میں اسرائیل کو ایسا کرنا چاہیے۔ ایک رز قبل منگل کو ایک اسرائیلی جنرل نے حوارہ پر آباد کاروں کے حملے کو قتل عام قرار دیا تھا۔ اسرائیلی پولیس نے حوارہ گاؤں میں ہونے والے حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ آباد کاروں کے اس حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0