ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

کشمیری نوجوانوں کو دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جانے لگا

       
مناظر: 730 | 5 Mar 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے سرینگر کی ایک خصوصی عدالت میں چار کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے کاکہ پورہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے عمر مشتاق خان،سانبورہ پلوامہ کے مرتضی رشید ڈار، ڈیتھو ہرپورہ اسلام آباد کے سجاد احمد ڈار اور علی کاشف جان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔ چاروں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قابض حکام تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی غرض سے کشمیری نوجوانوں کی مختلف بہانوں سے جیلوں میں ڈالنے کے لئے انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسارہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0