\
ہفتہ‬‮   14   فروری‬‮   2026
 
 

آزاد کشمیر حکومت کا تمام تعلیمی اداروں میں طالبات اور استانیوں کو حجاب پہننےکا حکم

       
مناظر: 272 | 7 Mar 2023  

 

مظفرآباد(نیوز ڈیسک ) آزاد کشمیر حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں طالبات اور استانیوں کو حجاب پہننےکا حکم جاری کر دیا۔
آزاد کشمیر میں طالبات اوراستانیوں کو حجاب پہننےکےحکم کا سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے حجاب پہننے کے حکم پر عملدرآمد کرائیں۔
سرکاری حکم نامے میں حجاب کی پابندی نہ کرانے پر تعلیمی ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
سرکلر میں حجاب نہ کرنے والی طالبات یا ٹیچرز کے خلاف کسی سزا کا ذکر نہیں ہے۔