جموں (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک نوجوان نے جموں شہر میں ایک لیڈی ڈاکٹر کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ نوجوان نے بعد ازاں خودکشی کی کوشش کی۔
مشتعل نوجوان نے شہر کے علاقے جانی پور میں لیڈی ڈاکٹر پر چاقو سے وار کیے۔
مقتولہ ڈاکٹر کی شناخت جموں کے تالاب تلو کی رہائشی سومیدھا شرما کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گہا کہ مقتولہ کے ساتھ ملزم کی دوستی تھی ۔ ان دونوں نے جموں کے ڈینٹل کالج سے ایک ساتھ بیچلر ڈگری حاصل کی تھی۔ دنوں کی کسی بات پر تکرار ہوئی جس دوران جوہر گنائی نامی لڑکے نے اس پر چاکو سے وار کیے۔ ملزم نے بعد میں چاکو سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرنے کی کوشش کی ۔ وہ اس وقت گورئمنٹ میڈیکل کالج جموںمیں زیر علاج ہے۔