جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

زبانی جمع خرچ ، نئی دہلی میں ہولی کے دوان جاپانی خاتون کو ہراساں کرنے پر تین افرادگرفتار

       
مناظر: 557 | 12 Mar 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میںہولی کے موقع پر ایک جاپانی خاتون کو ہراساں کرنے پر ایک کمسن لڑکے سمیت تین افراد کوگرفتارکیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں مردوں کے ایک گروپ کو خاتون پر رنگ پھینکتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ ایک شخص نے خاتون کے سر پر انڈا بھی دے مارا۔پولیس کے مطابق یہ ویڈیو 8 مارچ کو نئی دہلی کے علاقے پہاڑ گنج میں بنائی گئی تھی۔ پولیس نے بتایاکہ غیر ملکی سیاح بھارت چھوڑ کر بنگلہ دیش چلی گئی ہے اور اس کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔تاہم قومی کمیشن برائے خواتین اور دہلی کمیشن برائے خواتین نے پولیس کو اس واقعے کا نوٹس لینے اور اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے لکھا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0