جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی، متعدد گرفتاریاں ، کئی پلازے اور دکانیں سیل

       
مناظر: 779 | 12 Dec 2022  

 

اسلا آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان سے ڈالر باہر سمگل ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہنڈی اور حوالہ کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل میں اس کاروبار میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کرنے کے بعد پلازے اور دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد سے بھاری مقدار میں ڈالر برآمد کیے گئے ہیں جو نہ صرف غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے جا رہے تھے بلکہ بیرون ملک بھی سمگل ہونے تھے۔ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں پاکستان سے ڈالر کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف چھاپے مار رہی ہیں اور گرفتاریاں عمل میں لا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈالر سمگل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہنڈی اور حوالہ سمجھا جاتا ہے، جس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف متحرک ہو گئی ہیں ،پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہنڈی اور حوالہ کی 100 سے زائد دکانیں سیل کر دی گئی ہیں جبکہ پشاور میں ہنڈی کا کاروبار کرنے پر 4 پلازے سیل اور ڈیڈھ لاکھ ڈالر برآمد کیے گئے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0