اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی اے کی زبردست کاروائی، ایک شخص سے 112000 بھارتی روپے برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے قریشی موڑ پر صمد نامی شخص کے قبضہ سے بلا لائسنس انڈین کرنسی برآمد کی ہے ، ذرائع کے مطابق صمد نامی شخص سے 112000 روپے کی انڈین کرنسی برآمد کی گئی ہے ۔ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
ڈیرہ اسماعیل خان : ایف آئی اے کی کارروائی ، ایک شخص سے بھاری تعداد میں غیر قانونی بھارتی کرنسی بر آمد
مناظر: 576 | 12 Dec 2022