ہفتہ‬‮   28   ستمبر‬‮   2024
 
 

اترپردیش:ہندوتوا بلوائیوں کا مسلم دکاندار پر لاٹھیوں اور آہنی راڈوں سے حملہ ،6افراد گرفتار

       
مناظر: 868 | 29 Mar 2023  

نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش میں نندگرام کے گھکنا بازار میں مسلم دکاندار پر لاٹھیوں اور سلاخوں سے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 6افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
غازی آباد پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہندوتوا بلوائیوں نے نند گرام میں مسلم دکاندار دانش پر وحشیانہ تشدد کیاتھا۔پولیس نے انوپم کوشک، آشیش کوشک ، پرویش کوشک ، سکھویر ، تیتواور آشوتوش سمیت 6ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو گھکنا بازار کے رہائشی ہیں۔نندگرام پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آہنی راڈ اور لاٹھیوں سمیت دیگر ہتھیار بھی برآمد کئے ہیں جو انہوں نے دانش پر تشدد میں استعمال کئے تھے ۔ملزمان کے خلاف مجریہ ہند کی دفعات147،148،149اور307کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا جو کہ فسادات ، مہلک ہتھیاروں کے استعمال اوراقدام قتل سے متعلق ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0