جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

کرناٹک میں جنونی گاؤرکھشکوں کا مسلمانوں پر حملہ، ایک جاں بحق ،2 زخمی

       
مناظر: 537 | 3 Apr 2023  

بنگلورو(نیوزڈیسک) کرناٹک کے ضلع رام نگرا میں جو بنگلورو سے 20کلومیٹردور واقع ہے گاؤرکھشکوں نے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور اس کے دو ساتھیوں کو زخمی کردیا۔ جمعرات کی رات پیش آئے اس واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے گاؤرکھشک پونیت کریہلی اور دیگر چار کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔
مقتول کی شناخت ادریس پاشا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ریاست کے ضلع منڈیا کا رہنے والاتھا۔ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب پولیس نے کنٹینرڈرائیورسیدظہیر کو پونیت کی شکایت پر گرفتارکیا۔ پونیت اور اس کی گیانگ نے ایک گاڑی کوروکاتھا جس میں مویشی لے جائے جارہے تھے۔
پولیس ذرائع کے بموجب گاڑی ستنورپولیس اسٹیشن کے سامنے روکی گئی اور ادریس پاشا اور لوڈرعرفان کا پیچھاکیاگیا۔ بعض لوگوں نے ادریس کا پیچھا کیا اور ان میں دو نے ظہیرپرحملہ کردیا جو گاڑی کے قریب کھڑا تھا۔ایک پولیس کانسٹبل نے مداخلت کی اور ظہیراورپنیت کو پولیس اسٹیشن لے گیا۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ادریس پاشا نے مقامی مارکٹ سے مویشی خریدنے کی رسید تک دکھائی لیکن پنیت اور دیگر افراد نے اس پر حملہ کردیا۔ انہوں نے اس سے پاکستان چلے جانے کو کہا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0