بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پی ایس ایل 8: بابر اعظم پشاور زلمی کے کپتان بن گئے

       
مناظر: 735 | 14 Dec 2022  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے لیے پشاور زلمی نے بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ بدھ کو پشاور زلمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان بنانے کی تصدیق کی۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ بابر اعظم پشاور زلمی کے کپتان ہوں گے۔‘
بابر اعظم 2023 میں ہونے والے پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں چھ سال بعد کراچی کنگز کے علاوہ کسی اور ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل وہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی جانب سے 66 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 43 کی اوسط سے 2398 رنز بنائے ہیں۔ رواں برس کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ایک بڑی ٹریڈ دیکھنے میں آئی تھی، جس کے تحت کراچی کنگز سے بابر اعظم پشاور زلمی آئے تھے جبکہ شعیب ملک اور حیدر علی پشاور زلمی سے کراچی کنگز میں چلے گئے تھے۔
دوسری جانب کراچی کنگز کی کپتانی ایک مرتبہ پھر سے آل راؤنڈر عماد وسیم کو دے دی گئی ہے۔
خیال رہے بابر اعظم 2016 میں ہونے والے پی ایس ایل کے اولین سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل تھے جہاں وہ صرف دو میچ کھیل پائے تھے اور پھر انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کراچی کنگز میں ٹریڈ کر دیا گیا تھا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0