اسلام آباد 11اپریل (نیوز ڈیسک )جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے عالم دین اور جمعیت اہل حدیث جموں و کشمیر کے سابق سربراہ مولانا شوکت احمد شاہ کو انکی شہادت کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
مولانا شوکت احمد شاہ 8اپریل 2011کو سرینگر کے علاقے مائسومہ میں ایک مسجد کے باہر دھماکے میں شہید ہوگئے تھے ۔جے کے ایل ایف کے سینئر رہنما رافیق احمد ڈار نے ایک بیان میں مولانا شوکت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید رہنماء کی کثیر جہتی شخصیت ناقابل فراموش تھی اور کوئی کشمیری کبھی بھی ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مولانا شوکت جیسے عظیم شہدا کے مقروض ہے جنہوںنے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔
مولانا شوکت کو انکے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش
مناظر: 450 | 11 Apr 2023