جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

اسرائیل کا فلسطینی معیشت پر بڑا حملہ، 28ہزار زیتون کے درخت اکھاڑ دیئے گئے

       
مناظر: 310 | 13 Apr 2023  

 

مقبوضہ یروشلم(نیوز ڈیسک )اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے پر رواں سال میں اب تک 28ہزار زیتون کے درخت جڑوں سے اکھاڑ دیئے ہیں جو فلسطین کی معیشت کا اہم حصہ ہے۔
بین الاقوامی میڈیا نے مقامی فلسطینیوں کے حوالے سے بتایا کہ وہ الیکٹرک آریوں کی آواز سن کر جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں آباد کاروں نے درختوں کو اکھاڑا ہوا تھا مقبوضہ مغربی کنارے پر فلسطینی شہر نابلس کے جنوب میں قریوت گاؤں میں آج زیتون کے تقریباً 70 درخت اکھاڑے گئے جس کے بعد یہ تعداد رواں سال28ہزار ہوگئی ہے۔
اسرائیل 1967 سے لیکر اب تک فلسطین میں 8 لاکھ زیتون کے درخت اکھاڑ چکا ہے۔ زیتون فلسطینی معیشت کا کلیدی جز ہیں جو پوری معیشت کا 14 فیصد ہیں۔
فلسطینی زیتون سے کشید کیے گئے تیل سے لے کر صابن اور دیگر مصنوع دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہیں اور قدرتی علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں زراعت فلسطین کی برآمدات کی بنیاد ہے، لہٰذا زیتون کی پیداوار سے آبادی کیلئے ذریعہ آمدنی بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0