جموں(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع پونچھ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے کم از کم 45 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے گاؤں خانیتر میں لوگ ایک خاتون کی وفات پرتعزیت کیلئے ذاکر حسین شاہ نامی شہری کے گھر میں جمع تھے کہ اس دوران گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 43 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں اکثریت خواتین کی ہیں۔زخمیوں کی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
پونچھ میں مکان کی چھت گرنے سے 43 افراد زخمی
مناظر: 456 | 13 Apr 2023