جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر: کورونا کے باعث ایک شخص کی موت

       
مناظر: 347 | 15 Apr 2023  
جموں15 اپریل (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکوروناوبا کی وجہ سے ایک شخص کی موت کی اطلاع ملی ہے جب کہ وائرس کے 151 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جموں خطے سے ایک ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ اس وقت فعال کیسز کی تعداد 4,789 ہیں جن میں وادی کشمیر سے 2,433 اور جموں خطے سے 2,356 شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ وادی کشمیر سے 94 جبکہ جموں خطے سے 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے اب تک متاثر ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 80ہزار 7سو 46ہوگئی ہے۔ ان کل کیسز میں 3 لاکھ6ہزار 2سو 22 وادی کشمیر جبکہ 1لاکھ74ہزار5سو 24 جموں ڈویڑن سے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0