جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر :کشمیریوں نے سخت پابندیوں کے درمیان شب قدر منائی

       
مناظر: 478 | 18 Apr 2023  

سرینگر18 اپریل (نیو زڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پابندیوں، وقفے وقفے سے بارش اور سرد موسم کے باوجود شب قدر انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور ہزاروں عقیدت مندوں نے اپنے گھروں، مساجد اور درگاہوں پر رات بھرعبادت کی ۔
سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کے گرد سخت پابندیوں نافذ تھی اور عبادت گذاروں کو جامع تلاشیوں اور موبائل فونز جمع کرا کے جامع مسجد میں عبادت کیلئے جانے کی اجازت دی گئی۔مضافاتی علاقوں کی مساجد اوردرگاہوںمیں بھی شب قدر کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے ۔ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور اس کے گرد غیر معمولی پابندیاں مسلسل جاری رہیں ۔ پولیس اہلکاروں اورپیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد کو مسجد کے باہر تعینات کیاگیا تھا۔قابض حکام نے جامع مسجد میں جمعة الوداع کی نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی تھی۔شب قدر کو مسلمان رمضان المبارک کی مقدس ترین رات سمجھتے ہیں۔لیلة القدر یا شب قدر جس کے بارے میں قرآن کریم میں سورہ قدر کے نام سے ایک سورت بھی نازل ہوئی ہے ، اس رات میں عبادت کرنے کی بہت فضیلت اور تاکید کی گئی ہے ، قرآن مجید میں اس رات کی عبادت کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا گیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0