پیر‬‮   16   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش

       
مناظر: 532 | 30 Nov 2022  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہم نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں دیکھی ہے کیونکہ وہ بدستور فوجی محاصرے میں ہے اور وہاں بھارتی مظالم جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ علاقے میں ماورائے عدالت قتل کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ ہفتہ اسلام آباد اور شوپیاں کے اضلاع میں جعلی کارروائیوں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی قابض فوج زیرحراست بے گناہ نوجوانوں کی ہلاکتوں میں بھی ملوث ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ بھارت کو غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بنیادی خلاف ورزیاں بند کرنی چاہئیں ، پانچ اگست2019کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات منسوخ اور کشمیری رہنمائوں سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرناچاہیے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0