جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آزاد کشمیر میں PTIچاردھڑوں میں تقسیم ، تنویر الیاس پر انہی کے ساتھی کا 2ارب 63کروڑ کی کرپشن کا الزام

       
مناظر: 590 | 25 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر ان کی کابینہ کے سابق وزیر اکمل سرگالہ نے 2 ارب 62 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اکمل سرگالہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چار دھڑوں میں تقسیم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس پر الزام لگایا کہ وہ ریاست کا لوٹا ہوا پیسہ استعمال کرکے پی ٹی آئی میں ایک علحیدہ دھڑا بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سابق وزیر جنگلات اکمل سرگالہ نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے عدالتی فیصلہ اور 2 ارب 62 کروڑ روپے کی کرپشن کے سیکنڈل

سامنے آنے کے باوجود سردار تنویر الیاس کے تادیبی کاروائی نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس کو ابھی تک نہ پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا اور نہ ہی انہیں ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

اکمل سرگالہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر چار دھڑوں میں تقسم ہوچکی ہے، ایک دھڑے کی قیادت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جبکہ دوسری کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کررہے ہیں۔ ایک دھڑا وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق ہے جبکہ چوتھا ہم خیال گروپ ہے جس کا میں بھی حصہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خیال گروپ کسی جماعت میں شامل ہوگا یا پھر آزاد حیثیت سے اسمبلی میں کرار ادا کرے گا اس کا فیصلہ اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان جلد ایک اجلاس طلب کرکے باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0