جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کیلئے بند

       
مناظر: 319 | 27 Apr 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی سرینگر جموں ہائی وے ضلع رام بن میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 270کلومیٹر طویل شاہراہ ضلع رام بن کے علاقے شلگاری میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی ہے ۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ پر 300سے زائد گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایاہے کہ 300سے زیادہ گاڑیاں ہائی وے کے مختلف مقامات پر پھنسی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شاہراہ ٹریفک کیلئے کھولنے کی غرض سے کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے، لیکن رام بن-بانہال سیکٹر میں مسلسل بارش کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں خلل پڑ رہاہے ۔انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ ٹریفک کنٹرول یونٹس کی تصدیق کے بغیر ہائی وے پر سفر نہ کریں۔
ادھرضلع کشتواڑ کے علاقے ٹھاکوریامیں ایک مکان پر تودہ گرنے سے 19سالہ کشمیری نوجوان ارشد جاںبحق ہو گیا ۔واقعے میں دیگر اہلخانہ محفوظ رہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0