ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

شادی کب ہو گی؟ 22 ملین پاکستانی انتظار کی سولی پر

       
مناظر: 775 | 3 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 22 ملین نوجوان شادی ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان پر مردم شماری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ہر گھر اچھے رشتے کی تلاش میں ہے۔ ہر گھر اس مسئلے کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ پاکستان میں 22 ملین نوجوان مرد و خواتین رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں میں والدین اپنے بچوں کی شادیاں کزن سے کرواتے ہیں اور کزن کے رشتے نہ ہونے کی صورت میں اپنے خاندان سے باہر رشتے کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں لیکن ذات برادری سے باہر اچھے اور مناسب رشتوں کا میسر کا نا ہونا اور معتبر ساتھ نہ ملنے کی وجہ سے والدین کافی ہچکچاہٹ کا شکار بھی ہیں۔ دوسری جانب اسی مسئلے کے پیش نظر پاکستان میں رشتے کروانے والی ایپس والدین کی کافی مدد کر رہی ہیں جس سے اب تک لاکھوں نوجوان شادی کے بندھن میں بند چکے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان میں ان ایپس کے علاوہ شادی سنٹر بھی نوجوانوں کی شادیاں کروانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہر سال رشتے کروانے والی ایپس اور سنٹر لاکھوں نوجوانوں کو رشتہ ازدواج میں باندھنے کا سبب بن رہے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0