سرینگر10مئی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری رہنما اورمتحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین احمد کے بردار اکبر سید غلام محی الدین شاہ گزشتہ روز انتقال کرگئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور دیگر حریت رہنمائوں اورتنظیموں نے سید غلام محی الدین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے سید صلاح الدین سمیت لواحقین سے تعزیت اوریکجہتی کا اظہارکیاہے۔انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔