ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیرکے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری

       
مناظر: 617 | 11 May 2023  

سرینگر11 مئی (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے ضلع راجوری کے کیساری اور دیگرعلاقوں میں مسلسل ساتویں روز بھی نام نہاد آپریشن جاری رکھا۔ یہ آپریشن جمعہ کی صبح اس وقت شروع کیا گیا تھا جب کیساری میں ایک دھماکے میں پانچ بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ بعد ازاں بھارتی فوجیوں نے اسی علاقے میں ایک بے گناہ نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیاتھا۔
بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے ضلع پونچھ کے کھاکھنوان، پرانی پونچھ، جرنیلی محلہ اور پونچھ قصبے میں مسلسل دوسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔ جبکہ ضلع کے کئی دیگر علاقوں میں آج مسلسل 22ویں روز بھی تلاشی مہم جاری ہے ۔
اکھنور، سانبہ، کٹھوعہ اور جموں خطے کے دیگر مقامات پر فوجی تنصیبات کے آس پاس بھی سخت حفاظتی اقدامات گئے ہیں۔
ایک بھارتی افسر نے بتایا کہ پیراملٹری اہلکاروں کو چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے تعینات کیا گیا ہے اور جموں شہر کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر کافی تعداد میں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ، رات کی گشت بڑھا لی گئی ہے اور مزید چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔
ادھر بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے گروپ20 اجلاس کی آڑ میں لوگوںکا جینا دو بھر کر دیا ، لوگوںکے روزمرہ کے کاموں میں بے جا رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں اوروادی کشمیر کے تمام شہروں اور قصبوں میں گھر گھر چھاپوں اور تلاشی کا کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دریں اثنا، بھارتی فوج، پولیس اور ایجنسیوں کے اعلیٰ افسروں نے ایک مشترکہ اجلاس میں سرینگرجموں شاہراہ پر تلاشی کی کارروائی میں تیزی لانے اور ناکوں اورچیک پوسٹوں میںاضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں کو سخت چوکس رہنے اور سی سی ٹی وی اور ڈروں کیمروں کو بھر پور طریقے سے کام میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0