ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے تلاشی کی کارروائیاں تیز کردیں

       
مناظر: 819 | 13 May 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں شدت لا کر خوف دہشت کی لہر پھلا رکھی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کو دہشت زدہ ، قتل ، گرفتار کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے روزانہ انکے گھروں پر چھاپے ما رے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں معمول بن چکا ہے اور بھارتی فوجی چھاپوں کے دوران بچوں اور خواتین کو بھی نہیں بخشتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حریت رہنماو¿ں، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، حقوق کارکنوں حتی ٰ کہ عام کشمیریوں کو محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں کے دوران گرفتار ی کے بعد جعلی مقدمات میں پھنسایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تلاشی آپریشوں میں تیزی اور بے گناہ لوگوں کی پے درپے گرفتاری مودی کی ہندو توا بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود آزادی پسند کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
رپورٹ میںکہا کہ مودی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی وجہ سے مقبوضہ علاقے کی صورتحال روز بہ روز سنگین ہورہی ہے لہذا عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی جارحیت سے بچانے کے لیے آگے آئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0